کرنسی سمگلنگ کیس، مجرم کو 5سال قید اور 55ہزار جرمانے کی سزا

کرنسی سمگلنگ کیس، مجرم کو 5سال قید اور 55ہزار جرمانے کی سزا

  



لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج کسٹم بشریٰ زمان نے غیرملکی کرنسی بنکاک سمگل کرنے کے جرم میں مجرم محمد افضل کو جرم ثابت ہونے پر 5سال قید اور 55ہزار روپے جرمانے کی سزا کاحکم سنا دیاہے،کسٹم پولیس نے ملزم کو لاہور ایئرپورٹ سے غیر ملکی کرنسی سمیت گرفتارکرکے مقدمہ درج کیاتھا،علاوہ ازیں احتساب عدالت کے جج سید جوادالحسن نے ایگری کلچرل ڈیپارٹمنٹ میں جعل سازی سے زمین خوردبرد کیس میں چار ملزمان محمد سردار ظہیر عباس،ربانی،نذیر احمداور بشیر احمد کو بری کر دیاہے،عدالت میں نیب نے 2017ء میں ملزمان پر مقدمہ درج کرنے کے بعد ریفرنس دائر کررکھا تھا۔

مزید : علاقائی