بنوں میں انجینئرز کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ اور قلم چھوڑ ہڑتال
بنوں (بیورورپورٹ) بنوں سب انجینئرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ اور قلم چھوڑ ہڑتال، 11 فروری کی پشاور صوبائی کنونشن میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کیا بنوں محکمہ انہار کے دفتر میں 16 جنوری سے آل سب انجینئرز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کی کال پر قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی کیمپ جاری ہے جمعہ کے روز سب انجینئرز کے احتجاجی کیمپ میں آل سب انجینئرز ویلفیئر ایسوسی ایشن بنوں کے صدر صفی اللہ، جنرل سیکرٹری اسماعیل خان، فنانس سیکرٹری ضیاء الرحمن، اور دیگر نے کہا کہ موجودہ جاری سب انجینئرز تحریک کے سلسلے میں تمام ڈویژنل صدور، جنرل سیکرٹریز اور دیگر ڈویژنل عہدیداروں کا منگل کے روز پشاور سیکریٹ میں صدر ملک بشیر کی سربراہی میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اس اہم میٹنگ میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ہفتے مورخہ 11فروری بروز منگل پشاور میں ایک صوبائی کنویشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر میں تمام صوبوں سے سب انجینئرز اور ٹیکنالوجیسٹ تنظیموں کی صوبائی قائدین کو مدعو کیا جائے گا اور اپنے جائز مطالبات منوانے کے لئے دھرنے اور دیگر ضروری آپشن پر غور کیا جائے گا اور ساتھ ساتھ اعلان بھی کیا جائے گالہذا حکومت ہوش کے ناخن لیں اور سب انجینئرز کے جائز مطالبات تسلیم کرتے ہوئے عملی کاروائی کرے اس سلسلے میں تمام سب انجینئرز اور ٹیکنالوجیسٹ برادری سے پرزور اپیل کی گئی کہ منگل کے روز ہونے والی صوبائی کنویشن کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنی اور اپنے دوستوں کے حاضری یقینی بنائیں تاکہ پورے ملک میں تحریک کو مربوط اور مظبوط کیا جاسکے اور صوبائی یا قومی سطح پر جہاں بھی ضروری ہو مناسب طریقے پر احتجاج ریکارڈ کیا جائے