باڑہ میں اسلحہ کی سمگلنگ ناکام،5 گرفتار

    باڑہ میں اسلحہ کی سمگلنگ ناکام،5 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
باڑہ (نمائندہ) ایس ایچ او باڑہ شمشاد افریدی نے خفیہ اطلاع پربڑی کاروائی،3عدد کلاشنکو،4 عدد 3ناٹ 3ایک عدد پستول پانچ میگزین اور تقرینا580 کارتوس سمیت پانچ افراد گرفتارکردیئے۔ضلع خیبرتحصیل باڑہ علاقہ کالاخیل میں ایس ایچ او باڑہ شمشاد افریدی نے خفیہ اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ سمیت 5 افراد گرفتارکردیئے گرفتارافراد باڑہ تھانہ منتقل کرکے جیل میں بند کردیئے گرفتار افراد اور پکڑی گئی اسلحہ میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے ایس ایچ او باڑہ شمشاد نے کہاکہ خفیہ اطلاع پر کالاخیل میں علاقہ شارجہ کلی سے لیکر گڈیاخیل تک 6 گھنٹے کامسلسل طویل اپریشن کیاجس کے نتیجے میں پانچ افراد گرفتار کردیئے انہوں نے کہاکہ کسی کو علاقے کی امن خراب ہونے نہیں دینگے اور علاقے میں بالاتفریق کاروائی کرکے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔