کورونا وائرس، صوبے کے 98 نجی ہسپتالوں میں 387 آئسولیشن بیڈز مختص

  کورونا وائرس، صوبے کے 98 نجی ہسپتالوں میں 387 آئسولیشن بیڈز مختص

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا میں صحت ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد نجی ہسپتالوں میں بھی آئسولیشن وارڈز اور بستر مختص کر دیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ہیلتھ کیئر کمیشن خیبرپختونخوا نے نجی ہسپتالوں کو ہدایات جاری کی تھیں جس کے بعد ان ہسپتالوں میں بھی کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے اور اس سے نمٹنے کے لیے علیحدہ وارڈز اور بستر مختص کیے گئے ہیں۔ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور کے 22 نجی ہسپتالوں میں 187 آئسولیش بستر مختص کیے گئے ہیں۔ ضلع ایبٹ آباد کے 5 نجی ہسپتالوں میں 55 جبکہ مردان کے 17 ہسپتالوں میں 37 بستر کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے علاج کے لیے پیشگی اقدام کے طور پرمخصوص کیے گئے ہیں۔ ان نجی ہسپتالوں کے فوکل پرسنز بھی نامزد کر دیئے گئے ہیں۔ نجی ہسپتالوں کورونا وائرس کا کوئی بھی مشتبہ کیس رپورٹ ہونے کی صورت میں محکمہ صحت کے حکام کو آگاہ کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر