حکومت آرمی پبلک سکول پشاور کے نونہالوں کے قاتل احسان اللہ احسان کے فرار کی وضاحت کرے،ایمل ولی

حکومت آرمی پبلک سکول پشاور کے نونہالوں کے قاتل احسان اللہ احسان کے فرار کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(نمائندہ خصوصی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان پختون گرینڈ جرگہ میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف،پختون تحفظ موومنٹ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دینے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ گرینڈ جرگے کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ پختونوں کے مسائل حل کرنا انکے غصب شدہ حقوق اور تحفظ کو یقینی بنانے کا اتحاد ہے نابالغ حکومت نے صوبے میں آٹا بحران اور مہنگائی برپا کرکے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے طالبان لیڈر آرمی پبلک سکول پشاور کے نونہالوں کے قاتل احسان اللہ احسان کی فرار کی وضاحت کریں اگر حکومت نے وضاحت نہیں کی تو اس کا مطلب ہے کہ حکومت ایک بار پھر دہشتگردی جنم لے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینئی تحصیل ٹوپی میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی راہنماء ملک مہدی زمان سمیت10افراد کا اے این پی میں شمولیت کے موقع پر ایک بڑے شمولیتی جلسہ سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر سردار حسین بابک، ضلعی صدر حاجی آمان اللہ،ملک مہدی زمان اور عرفان ضلعی جنرل سیکریٹری نواب زادہ خان اور شاہ نواز خانزادہ نے الگ الگ خطاب میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام بلخصوص نوجوانوں کو مایوس کیا آج پختون قوم کو باچا خان اور ولی خان کے افکار کو اپنانے کا وقت آگیا ہے پختوں کے حقوق کو ہمیشہ غصب کیا گیا ہے کبھی پختونوں کو تعلیم سے دور رکھنے تعیمی اداروں کو بارود سے اڑائے جاتے ہیں بجلی کی خالص منافع کو روکنے کیلئے نت نئے حربے استعمال کئے جاتے ہیں نام کیلئے پختونوں کو اقتدار میں شامل کیا ہے لیکن یہ نام نہاد پختون وزراء قوم کا بتائیں کہ انہوں نے پختونوں کے حقوق کیلئے کہاں آواز اٹھایا ہے جب سینئر وزیر عاطف خان کے خلاف نازاضگی ہوتی ہے تو ان کے سابقہ خدمات کو نظر انداز کرکے ان کو عہدوں سے تذلیل کیساتھ برطرف کرتے ہیں جب پنجاب میں ممبران کی بات آتی ہے تو ان کو منانے کیلئے خان صاحب خود تشریف لے جاتے ہیں ایمل ولی خان نے واضح کیا کہ مولانا فضل الرحمان تحادیوں پر واضح کریں کہ دھرنا کیوں ختم کیا دھرنا کے دوران کیا مزاکرات ہوئے پختونوں کے حقوق کیلئے ہر وقت ساتھ دیں گے البتہ اپنے ایجنڈے اور پختونوں کے حقوق کیلئے اپنی بات پر قائم رہیں گے مولانا اگر اتحاد ختم کرنا چاہتے ہیں تو ہم بھی اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں آصف علی زرداری کو عوام جس نظر سے بھی دیکھیں لیکن ہم پختونوں کو حقوق دینے اور آٹھارویں ترمیم میں حقوق دینے کا کریڈٹ انہی کو جاتا ہے عوامی نیشنل پارٹی نے 2008میں صوبائی حکومت حاصل کرنے کے بعدپورے صوبہ سمیت صوابی میں یونیورسٹی دیگر تعلیمی ادارے وومن یونیورسٹی، گجوخان میڈیکل کالج اور روڈز بنائے مگر موجودہ حومت کی کارکردگی عوامی نیشنل پارٰٹی کے مقابلے میں صفر کادرجہ رکھتی ہے