مہمند،کار اور بائیک میں تصادم،35 سالہ جوان جاں بحق

    مہمند،کار اور بائیک میں تصادم،35 سالہ جوان جاں بحق

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، تحصیل صافی میں موٹر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم۔ ایک 35 سالہ شخص جاں بحق۔ ڈرائیور گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل صافی میں باجوڑ سے پشاور جانے والی موٹر کار نے مقامی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری۔ جس کے نتیجے میں 35 سالہ موٹر سائیکل سوار عمر خطاب ولد حلیم سیدسکنہ صافی ساگی بالا شدید زخمی ہو گیا۔ جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ حادثے کے بعد مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر موٹر کار ڈرئیور رحمان گل سکنہ حیات آباد کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا۔ اور واقعے کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر