اجمل خٹک ایک سیاستدان کیساتھ ساتھ ترقی پسندشاعربھی تھے، میاں افتخار

    اجمل خٹک ایک سیاستدان کیساتھ ساتھ ترقی پسندشاعربھی تھے، میاں افتخار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ (بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ اجمل خٹک نہ صرف ایک سیاستدان تھے بلکہ وہ ایک ترقی پسند شاعر بھی تھے انہوں نے اپنی قلم کے زریعے پختون قوم کی جو سیاسی اور شعور بیدار ی کی خدمت کی ہے ان کو نہ صرف پختون قوم بلکہ پوری پاکستان قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ان کی سیاسی و ادبی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے وہ ایک شاعر، استاد، ادیب، مصنف اور اصول پسند سیاستدان تھے اجمل خٹک جیسی شخصیات پختون قوم کیلئے باعث فخر ہوتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی صدر اجمل خٹک مرحوم کی دسویں برسی کے موقع پر ان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر جمال خان خٹک، جنرل سیکرٹری انجینئر حامد علی خان، تحصیل نوشہرہ کے صدر زاہد خان، صمد پراچہ، نورعالم خان ایڈوکیٹ، میاں تجمل شاہ کاکا خیل، عباس خان، زر علی خان اور دیگر بھی موجود تھے میاں افتخار حسین نے کہا کہ اجمل خٹک کسی فرد کا نام نہیں بلکہ وہ سیاسی تحریک، کانام تھا انہوں نے ہمیشہ پختون قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے سیاسی اور ادبی طور پر جو جدوجہد کی تھی وہ قابل تحسین ہے اور ان ہی خدمات کی بدولت آج نہ صرف پختون قوم بلکہ پوری پاکستانی قوم سمیت اقوام عالم میں پڑوسی ممالک کے عوام بھی ان کو خراج عقدت پیش کرتی ہے میاں افتخار نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے حکمران بریہ طرح ناکام ہو گئے ہیں اور اسکا منہ بولتا ثبوت حکمرانوں کا آئی ایم ایف کی ایما پر گیس، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہے کیوں کہ موجودہ نااہل اور سلیکٹیڈ حکمران پاکستان کانا م گرے لسٹ سے نکلنے کی ناکام کوششوں میں لگے ہوئے اور آئی ایم ایف ہی کی ایما پر مہنگائی کا طوفان لیکر آئے ہیں جب قوم بد حال ہو جائے تو پھر کیا کہ پاکستان کانام گرے میں ہویا گرین، وائٹ میں ہو انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران عقل کے اندھے ہیں اور وہ اقتدار کی کرسی کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔