چندے سے معیشت چلانے والوں نے قوم کو کنگال کردیا،مولابخش چانڈیو

چندے سے معیشت چلانے والوں نے قوم کو کنگال کردیا،مولابخش چانڈیو

  



کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینٹر مولابخش چانڈیونے کہا ہے کہ نالائق حکمران منی بجٹ کی شکل میں قوم پر ایک اور معاشی بم گرانے جا رہے ہیں۔ چندے سے معیشت چلانے والوں نے پوری قوم کو کنگال کردیا ہے۔وہ دن دور نہیں جب لوگ گھروں سے نکل کر اس حکومت کا جنازہ اٹھائیں گے۔حکومت غریب اور متوسط طبقے کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا کر ختم کر دینا چاہتی ہے۔یہ حکمران خود ہی اپنے غلط فیصلوں اور پالیسیوں کے تلے دب جائیں گے،نالائق حکمران منی بجٹ کی شکل میں قوم پر ایک اور معاشی بم گرانے جا رہے ہیں،قومی خزانے کو عمران خان کے پیارے اور خان صاحب عوام کو لوٹ رہے ہیں، منی بجٹ عمران خان حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، سانس لینا تو پہلے دشوار کر دیا، منی بجٹ میں کیا ہوا پر بھی ٹیکس لگے گا؟۔انہوں نے کہا کہ ایسی ناکام، نااہل اور نالائق حکومت کا جانا اب ٹھہر چکا ہے،دال اور آلو تک غریب کی پہنچ سے دور کر دیے گئے،یوٹرن پر یوٹرن لے کر خان صاحب معیشت کو زوال کی گہری کھائی تک لے آئے ہیں،

مزید : پشاورصفحہ آخر