کوہاٹ،جے ٹی آئی ضلعی مجلس عاملہ کا اعلان

    کوہاٹ،جے ٹی آئی ضلعی مجلس عاملہ کا اعلان

  



 کوھاٹ (بیورو رپورٹ) جمعیت طلباء اسلام ضلع کوھاٹ کے صدر محمد انوار الحق اور جنرل سیکرٹری حامد محمود نے سرپرست اعلیٰ قاری شیر زمان کی مشاورت سے ضلعی مجلس عاملہ کا اعلان کر دیا جس کے مطابق محمد انوار الحق‘ محمد ادریس سینئر نائب صدر‘ قاری فاروق نائب صدر اول‘ محمد الیاس قرنی نائب صدر دوئم‘ عبدالرحیم نائب صدر سوئم‘ حامد محمود جنرل سیکرٹری‘ حیات اللہ ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری‘ اظہار اللہ پریس سیکرٹری‘ محمد جمیل معاون پریس‘ نعمت اللہ فنانس سیکرٹری‘ نور واحد ڈپٹی فنانس سیکرٹری اور محمد خاطر‘ محمد تیمور سوشل میڈیا انچارج ہوں گے صدر محمد انوار الحق نے تمام ممبران کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام ممبران اپنی نئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا کر جے ٹی آئی کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں گے اور نوجوان نسل کو باطل قوتوں کے چنگل سے بچا کر محمدؐ عربی کے راستے پر گامزن کروائیں گے تاکہ وہ دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر