ٹانک میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،سینکڑوں مریض مستفید

  ٹانک میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،سینکڑوں مریض مستفید

  



ٹانک (نمائندہ خصوصی)پاک آرمی کے زیر اہتمام جنوبی وزیرستان کے دور افتادہ علاقہ بی بی رغزئی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد مریضوں کا مفت طبعی معائینہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں تفصیلات کے مطابق جنو بی وزیرستان ایجنسی کے شہریوں کوان کے گھروں کی دہلیز پر صحت کی سہولیات مہیا کرنے کے لئے جنوبی وزیرستان کے پسماندہ اور دور افتادہ مذکورہ علاقہ میں پاک فوج کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاک آرمی کے ماہر ڈاکٹروں نے حصہ لیاپاک آرمی کے لیفیٹنٹ کرنل فہد نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کیمپ میں آٹھائے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا مذکورہ علاقہ اور اس کے گرد نواح سے تعلق رکھنے والے مریضوں کا مفت طبعی معائینہ کیا گیا جس میں بچے،بوڑھے،اور خواتین شامل تھیں۔ پاک آرمی کی جانب سے مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں اس موقع پر لیفیٹنٹ کرنل فہد کا کہنا تھا کہ فری میڈیکل کیمپ لگانے کا مقصد عوام کو ان کی گھروں کی دہلیز پر صحت کی سہولیات پہنچانا ہے تاکہ یہاں کہ شہری صحت کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ پاک آرمی مقامی قبائلیوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور آج کا یہ فری میڈیکل کیمپ بھی انہی اقدامات کی ایک کڑی ہے اور ایسے مذید فری میڈیکل کیمپوں کے انعقاد کو یقینی بنایا جائیگامقامی قبائلیوں نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر