باڑہ میں زمینی تنازعے پرفائرنگ چار افراد زخمی

  باڑہ میں زمینی تنازعے پرفائرنگ چار افراد زخمی

  



باڑہ(نمائندہ پاکستان)باڑہ میں زمینی تنازعے پرفائرنگ چار افراد زخمی،طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل۔ضلع خیبر تحصیل باڑہ قبیلہ برقمبرخیل قیوم خیل میں دو خاندانوں کے درمیان زمینی تنازعے پرفائرنگ سے چار افراد شدید زخمی ہو گئے ذرائع کے مطابق فریقین احسان اللہ اور عبدالرحمن کے درمیان زمینی تنازعہ پہلے سے چل رہاتھا جس پر آج ایک فریق تعمیراتی کام کر رہا تھا جس کے نتیجے میں ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک فریق سے اکبر حسین جبکہ دوسری فریق سے جہانگیر اور ان کی بیوی اورمحمد ساجد شدید زخمی ہو گئے۔مقامی خاصہ دارولیویز فورس موقع پر پہنچ کر دونوں فریقین سے ایک ایک شحص کو گرفتار کرکے حوالت میں بند کر دیئے اورمزید تفتش جاری ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر