معاون خصوصی کی باجوڑ میں آبنوشی کی سکیموں کو مکمل کرنے کی ہدایت

  معاون خصوصی کی باجوڑ میں آبنوشی کی سکیموں کو مکمل کرنے کی ہدایت

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے آبنوشی ریاض خان نے متعلقہ حکام کو ہدایات کی ہے کہ ضلع باجوڑ میں پانی کی تمام جاری سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے اور جن سکیموں کے ٹینڈر ہو چکے ہیں انکے ورک آرڈر ہنگامی بنیادوں پر جاری کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ غیر فعال سکیموں کوبھی جلد ازجلد چا لوں کیا جائے۔یہ ہدایات معاون خصوصی نے ضلع باجوڑ کے دورے کے موقع پر محکمہ آبنوشی کی کارکردگی اور مختلف سکیموں پر پیشرفت بارے بریفنگ کے دوران دیں۔ معاون خصوصی نے سیکرٹری آبنوشی انجینئر بہرہ مند خان کے ہمراہ ایک روزہ ضلع باجوڑ کا دورہ کیا اور مختلف جگہوں پرکی پانی کے سکیموں کا جائزہ بھی لیا اس موقع پر معاون خصوصی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نئی پالیسی کے مطابق اجتماعی فائدے کو مدنظر رکھ کر سکیمیں شروع کی جائیں اور ماضی کی طرح انفرادی ناموں پر سکیموں کا تدارک کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاری سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے اور جن سکیموں کے ٹینڈر ہو ئے ہیں انکے ورک آرڈر جاری کیے جائے معاون خصوصی نے حکام کو کہا کہ ہر صورت سکیموں کی تکمیل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنائیں او ر غیر فعال سکیموں کو جلد ازجلد چا لوں کیا جائے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کسی بھی غفلت کی صورت میں متعلقہ زمہ داران کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی۔ معاون خصوصی نے تمام ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات بھی دی۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا تمام مسائل جلد حل کر رہے ہیں لیکن عوام کوخدمات کی فراہمی کے بارے میں کوئی کسر نہیں چھوڑائی جائے گی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ضم شدہ اضلاع کی محرومیوں کے خاتمہ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس موقع اراکین صوبائی اسمبلی انور زیب خان،اجمل خان،سراج خان اور محکمہ آبنوشی ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر