مہمند قبائل کا بجلی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،شاہراہ بند

  مہمند قبائل کا بجلی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،شاہراہ بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، بجلی بندش کے خلاف یکہ غنڈ بازار میں عوام نے پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ کو احتجاجاً بلاک کیا۔ سڑک بلاک ہونے کی وجہ سے مسافروں اور عام سواریوں کو مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز قبائلی ضلع مہمند یکہ غنڈ بازار میں عوام اور دکانداروں نے بجلی بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ جس کی وجہ سے مسافروں، عام سواریوں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ یکہ غنڈ بازار میں واپڈا اہلکاروں نے بجلی کے اڈے لگائے ہیں جس سے بازار اور بازار کے قریبی آبادی کی بجلی کاٹ دی جاتی ہے۔ اور اُن کی سپلائی صرف فیکٹریوں کو کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ بجلی لائنوں سے اڈے ختم کر کے ہمیں بلا امتیاز بجلی کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔ بعد میں واپڈا اہلکاروں نے یکہ غنڈ بجلی بحال کر کے احتجاج ختم کر دیا۔