صوابی میں عوامی شکایات پر کارروائی،بھاری مقدار میں بارودی پٹاخے برآمد
صوابی(بیورورپورٹ)ضلع صوابی کی پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات اور بارودی پٹاخے بر آمد کر نے کے علاوہ بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پولیس چوکی جھنڈا کے انچارج اے ایس آئی ہمایون خان نے عوامی شکایات پر شادی کی تقریب کے لئے لائے ہوئے آتش بازی اور بارودی پٹاخوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2977عدد پیکیٹ بر آمد کر کے دوکاندار کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ ٹوپی شہزاد خان نے تاجبر سکنہ بام خیل کے قبضے سے 450گرام ہیروئن، 20گرام چرس، الطاف احمد سکنہ ٹوپی کے قبضے سے 1020گرام چرس اور لقمان سکنہ کوٹھا کے قبضے سے 2عدد تیس بور پستول بمعہ دس عدد کارتوس بر آمد کر کے گرفتار کر لیا۔ اسی طرح ایس ایچ او تھانہ صوابی سب انسپکٹر فاروق خان نے 3950گرام چرس بر آمد کر کے محمد زیب مانیری بالا اور ایس ایچ او تھانہ زیدہ راز محمد خان نے 980گرام چرس اور شاہ بلال سکنہ ٹھنڈ کوئی سے پستول بمعہ کارتوس بر آمد کر لی۔ ایس ایچ او تھانہ یار حسین ایس آئی آصف اللہ خان نے 202گرام چر س بر آمد کر کے آصف سکنہ کالو خان کو جب کہ ایس ایچ او تھانہ تورڈھیر افتخار شاہ نے جہانگیرہ صوابی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران ایک موٹر سائیکل سے 3141گرام چرس بر امد کر کے اسماعیل سکنہ کوہستان حال جلبئی اور سجاد سکنہ تورڈھیر سے ایک پستول بر آمد کر کے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔