پی ٹی آئی ملیشیا کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل، ملک تنویر احمد نے میدان مارلیا

پی ٹی آئی ملیشیا کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل، ملک تنویر احمد نے میدان ...

  



رستم(نمائندہ پاکستان) پی ٹی آئی ملیشیا کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل ہوگئے، ملک تنویر احمد نے میدان مارلیا،تفصیلات کے مطابق ملیشیا میں مقیم پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ملک تنویر احمد اور بونیر سے تعلق رکھنے والے محمد نعیم خان کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوا انتخابی عمل میں ایک ہزار پارٹی ورکرز نے رائے دہی استعمال کی جس میں ملک تنویر احمد نے 524 ووٹ حاصل کرکے صدارتی نشست اپنے نام کردی جبکہ انکے مد مقابل محمد نعیم خان نے 297 ووٹ حاصل کئے نو منتخب صدر ملک تنویر احمد نے ٹیلیفونک رابطے پر صحافیوں کو بتایا کہ پی ٹی آئی ملیشیا کے کارکنان کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ملیشیا میں مقیم پی ٹی آئی ٹائیگرز کے جتنے بھی مسائل ہیں انکو حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کروں گا اور عنقریب وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کرکے یہاں کے مقیم پاکستانیوں کے فلاح و بہبود کیلئے حکمت عملی وضع کریں گے اس دوران رستم کے رہائشی اور ملیشیا میں مقیم کاروباری شخصیات حاجی لیاقت بریالی اور حاجی واجد بریالی نے ان کو مبارکباد پیش کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر