سعودی عرب میں جاں بحق بٹ خیلہ کے نوجوان کی نعش پہنچنے پر کہرام

    سعودی عرب میں جاں بحق بٹ خیلہ کے نوجوان کی نعش پہنچنے پر کہرام

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ خارکانوجوان سعودی عرب میں جاں بحق نعش گاؤں پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق بٹ خیلہ کے نواحی گاؤں خارکانوجوان باچاعمر گزشتہ کئی عرصہ سے محنت مزدوری کی غرض سے سعودی عرب میں مقیم تھاچنددن قبل دل کادورہ پڑنے سے بقضائے الٰہی انتقال کرگئے تھے متوفی کی نعش جمعہ کے دن گھرپہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیااورہائی سکول خارکے قبرستان میں سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سا منے سپردخاک کردیانمازجنازے میں ہرطبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی مرحوم شمس الرحمان اورغنی رحمان کے بھائی تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر