پی ٹی آئی حکومت عوام کے مستقبل کو محفوظ بنانے سے غافل نہیں،رضا سعید بابر

  پی ٹی آئی حکومت عوام کے مستقبل کو محفوظ بنانے سے غافل نہیں،رضا سعید بابر

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ).پاکستان تحریک انصاف کے ضلع نوشہرہ کے ضلعی جنرل سیکرٹری رضا سعید بابر نے کہا ہے کہ ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک نے قومی اسمبلی میں زینب بل پیش کر کے یہ ثابت کر دیا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی مستقبل کو محفوظ بنانے سے غافل نہیں ہے ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک کا قومی اسمبلی میں زینب بل پیش کرنا پاکستان تحریک انصاف اوروزیر دفاع پرویز خٹک کے گھرانے کی کامیابی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو جنسی درندگی کے بعد قتل کرنے ولے وحشی کسی ریایت کے مستحق نہیں ہے اس لئے پوری قوم کا مطالبہ تھا کہ ان جنسی درندوں کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے اور ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک نے قومی اسمبلی میں بل پیش کرکے عوامی خواہشات کی تکمیل میں اپنا قومی، اخلاقی کردار ادا کردیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر