قومی وطن پارٹی کے نمائندہ وفد کی ڈپٹی کمشنر لکی مروت سے ملاقات

قومی وطن پارٹی کے نمائندہ وفد کی ڈپٹی کمشنر لکی مروت سے ملاقات

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)قومی وطن پارٹی لکی مروت کے ضلعی صدرامیرزادہ خان نے گذشتہ روزڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب خان سے اُن کے دفترمیں ملاقات کی جبکہ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرلکی نورالاامین بھی موجودتھے۔ضلعی صدرامیرزادہ خان نے کہاکہ ایس این جی پی ایل نے تحصیل نورنگ میں ڈی آرایس کی تنصیب منظور کی گئی اسی طرح صوبائی حکومت نے نورنگ کے لئے ریسکیو 1122 منظورکیاتھا جواب دونوں منصوبے غزنی خیل منتقل کردیاگیااس کے علاوہ امیرزادہ خان نے ڈپٹی کمشنرلکی مروت عبدالحسیب خان کوتحصیل نورنگ آنے کادعوت دی تاکہ عوامی مسائل سے آگاہ ہوجائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر