بنوں،غیر فعال ٹیوب ویل کو دوبارہ بحال کر دیاگیا

    بنوں،غیر فعال ٹیوب ویل کو دوبارہ بحال کر دیاگیا

  



بنوں (بیورورپورٹ)سباؤن ادارے کا ڈی ڈبلیو ایچ ایچ کے تعاون سیف یونین کونسل ککی ٹو گاؤں پیر خیل ککی میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے غیر فعال ٹیوب ویل کو دوبارہ بحال کر دیا۔ٹیوب ویل کا افتتاح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شوکت علی خان اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سب ڈویثرنل افیسر عالم زیب خان نے کیا،اس موقع پر سباؤن ادارے،مقامی تنظیم، ٹی ایم اے تحصیل ککی کے نمائندگان،منتحب نمائندگان اور علاقہ عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر سباؤن تنظیم کے فاتح اللہ خان بنگش اور جاوید عزیز نے منصوبے کے اغراض ومقاصد بیان کئے۔افتتاحی تقریب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شوکت علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ واٹر سپلائی سکیم عرصہ دراز سے خراب اور غیر فعال پڑا تھا،سباؤن ادارے نے ڈبلیو ایچ ایچ کے تعاون سے مذکورہ سکیم کودوبارہ فعال کرکے یوسی ککی ٹو گاؤں پیر خیل ککی کے لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی،پروگرام کے آخر میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شوکت علی خان نے سباؤن اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے کاوشوں کو سراہا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر