نوشہرہ،پولیس کے ہاتھوں چور گروہ کا سرغنہ گرفتار،مسروقہ مال برآمد

  نوشہرہ،پولیس کے ہاتھوں چور گروہ کا سرغنہ گرفتار،مسروقہ مال برآمد

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ) تھانہ پبی پولیس کی چور گروہ کیخلاف کامیاب کاروائی۔ چور گروہ کا سرغنہ گرفتار۔اعتراف جرم۔نشاندہی پر مال مسروقہ اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد عمران خان ولد مختیار احمد سکنہ پبی نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ میں اور دیگر اہل خانہ عمرہ سے ائے ہوئے رشتہ دار کے گھر پشاور گئے تھے۔واپسی پر اکر دیکھا نامعلوم چور گھر سے 6لاکھ روپے،6تولہ سونا اور مختلف پرائز بانڈ کل مالیت 16لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے ہیں۔چوری کے اس واردات کا نوٹس لیتے ہو ئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار نے DSP پبی خالد خان اور SHOتھانہ پبی سید الا مین خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر ملزم /ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کے احکامات جاری کئے۔تفتیشی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اپناتے ہوئے اپنی پیشہ وارنہ صلاحیت کو بروئے کار لاکر چور گروہ کے سرغنہ تک رسائی حاصل کی۔ ملزم بلال ولد نثار سکنہ مردان کو گرفتارکیا۔ ابتدائی تفتیش کے دروان ملزم کا اعتراف جرم۔ ملزم کی نشاندہی پر اُس کے حصے کی مال المسروقہ اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔ملزم مردان پولیس کو بھی اہم مقدمات میں مطلوب تھا۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر