اسلحہ سمگل کرنے والا ملزم گرفتار اسلحہ و ایمونیشن برآمد

  اسلحہ سمگل کرنے والا ملزم گرفتار اسلحہ و ایمونیشن برآمد

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کامیاب کارروائی کے دوران الٹو موٹر کار کے زریعے درہ آدم خیل سے اسلحہ پنجاب سمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملز م اسلحہ درہ آدم خیل سے پنجاب سمگل کررہا تھا،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ پنجاب سمگل کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،جس کے قبضے سے 4عدد بندوق،ایک عدد کلاشنکوف،ایک عدد رائفل،پانچ عدد پستول اور 2500 مختلف بور کے کارتوس برآمد کرلیے،ملز م کے خلاف مقد مہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی محمد شعیب کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی وقت اسلحہ درہ آدم خیل سے پنجاب سمگل کیا جائے گا،اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے شہر کے تمام داخلی وخارجی راستوں کی نگرانی شروع کر دی گئی،جس پر ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کینال روڈ رنگ روڈ ناکہ بندی پر ایک مشکوک آلٹو موٹر کار نمبر 8464 کو روک کر گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 4عدد بندوق،ایک عدد کلاشنکوف،ایک عدد رائفل،پانچ عدد پستول اور 2500 مختلف بور کے کارتوس برآمد کر کے ملزم جمروز خان ولد بنارس خان سکنہ بن غازی بڈھ بیر کو گرفتار کرلیا،ملز م اسلحہ درہ آدم خیل سے پنجاب سمگل کررہا تھا،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ پنجاب سمگل کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،جس کے قبضے سے 4عدد بندوق،ایک عدد کلاشنکوف،ایک عدد رائفل،پانچ عدد پستول اور 2500 مختلف بور کے کارتوس برآمد کرلیے،ملز م کے خلاف مقد مہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی

مزید : پشاورصفحہ آخر