اے اے سی جہانگیرہ کا مختلف علاقوں میں سرکاری دفاتر کا دورہ

  اے اے سی جہانگیرہ کا مختلف علاقوں میں سرکاری دفاتر کا دورہ

  



جہانگیرہ (نمائندہ پاکستان)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرجہانگیرہ محمدفاروق کاBHUشیدو،گورنمنٹ پرائمری سکول شیدونمبر2،شین باغ پرائمری سکول شیدو،آدم زئی اورمیاں عیسٰی کے پٹوارخانوں کا دورہ،،،تحصیل جہانگیرہ کے مختلف علاقوں کے بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں چیک کی،گرانفروشی اورناجائزمنافع خوری کے الزام میں تین دکانداروں پربھاری جرمانے عائد،،BHUشیدومیں عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات کا معائنہ کیا اورادویات کا ریکارڈ چیک کیا،پٹوارخانوں میں سرکاری دستاویز اوراہلکاروں کی حاضری کے معائینہ کے ساتھ تدریسی اداروں میں عملہ کی حاضری کی چیکنگ اور بچوں کی تعلیمی حوصلہ آفزائی بھی کی،،،ضرورت اس امرکی ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے عوامی مفاد میں اقدامات اسی طرح جاری رہے تو ان شا ء اللہ یقین سے کہاجاسکتا ہے کہ خیبرپختون خوامیں عوامی مسائل مستقل طورپرختم ہونگے

مزید : پشاورصفحہ آخر