ہنگو میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 2 اشتہاری،7 ملزمان گرفتار
ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگوپولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران مطلوب2مجرم اشتہاریوں اورمنشیات فروش سمیت7جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا.پولیس سرچ آپریشن کیدوران زیرحراست ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرکے قبضے میں لے لیاگیاہے۔گرفتار ملزمان میں ایک منشیات فروش بھی شامل ہے۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی کاروائی میں پولیس وایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔تفصیلات کیمطابق ڈی ایس پی ہیڈکواٹراسدزبیرخان نیایس ایچ اوصدرایس آئی محمودخان کے ہمراہ سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کیدوران گرفتاراشتہاری اوربرآمداسلحہ میڈیاکے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس کوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ کی خصوصی ہدایات پراور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوشاہداحمدخان کی زیرنگرانی ہنگو ضلع بھر میں جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کاسلسلہ مزیدتیزکردیاگیاہے۔جسکے تسلسل میں گزشتہ روزصدرپولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے ان کی قیادت میں خٹک بانڈہ اور دیگر ملحقہ علاقوں کی آبادی میں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا۔جسکے نتیجے میں پولیس نے قتل سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں کوہاٹ تھانہ لاچی پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم گل ضیائالدین ولدنورضیاء الدین کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف،ایک بندوق،ایک رائفل اور76مختلف بور کے کارتوس برآمد کرلیے۔جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے ڈی ایس پی سٹی حافظ محمدنزیرخان اورایس ایچ اوشاہ دوران خان کی قیادت میں کامیاب چھاپہ مار کاروائی کیدوران منشیات فروش خفیظ الرحمن کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے1030گرام چرس،ایک کلاشنکوف اور12مختلف بور کے کارتوس برآمدکرلیے جبکہ ٹل پولیس نے نے بدوران گشت اقدام قتل'چوری کی ورداتوں میں مطلوب مجرم اشتہاری حبیب الرحمن سکنہ ضلع کرم کوحراست میں لے لیاہے،ڈی ایس پی اسدزبیرخان کے مطابق جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکیخلاف پولیس سرچ اپریشنز کاعمل جاری رہیگا۔