صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام نے شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

  صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام نے شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیربرائے سماجی و بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے پودالگاکر شجرکاری مہم کاباقاعدہ افتتاح کردیاصوبائی وزیربرائے سماجی وبہبودڈاکٹرہشام انعام اللہ کاکہناتھاکہ خیبر پختون خواہ حکومت اور عوام اس مہم میں بھرپور حصہ لے گی اس مرتبہ صوبائی حکومت اس مہم کو ایک یادگار ایونٹ بنانا چاہتی ہے اور یہی سلسلہ صوبائی حکومت ضلع لکی مروت سمیت پورے صوبے میں موجود کسی گندگی اور کچڑے والی جگہ کو خوبصورت پارک میں تبدیل کرے گی اُنہوں نے ضلع لکی مروت کے عوا م سے اپیل کی ہے کہ اپنے ضلع میں ایسی کسی جگہ کی نشاندہی کریں تاکہ محکمہ جنگلات اس کامعائنہ کرکے اس پر کام کاآغازکیاجائے اُنہوں نے مزیدکہاکہ ہر مہم اسی وقت کامیاب ہو سکتی ہیں جب اس میں ادارے شامل ہو۔

مزید : پشاورصفحہ آخر