وزیر اعلیٰ محمود خان کی طرف سے ڈی پی او ٹانک محمد عارف کو بہتر کارکردگی پر انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ

وزیر اعلیٰ محمود خان کی طرف سے ڈی پی او ٹانک محمد عارف کو بہتر کارکردگی پر ...

  



 ٹانک(نمائندہ خصوصی) خیبر پختون خواہ کے وزیر اعلی محمود خان نے سنٹرل پولیس آفس پشاور کے دورہ کے دوران ٹانک میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور سانحہ اماخیل کے مرکزی ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں بہترین کا کردگی دکھانے پر ٹانک کے ضلعی پولیس سربراہ محمد عارف خان اور ایس ایچ او ملازئی فہیم ممتاز کو انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختون خواہ ثناء اللہ عباسی سمیت پولیس کے دیگر حکام بھی موجود تھے پولیس حکام کی طرف سے ضلعی پولیس سربراہ عارف خان اور ایس ایچ او ملازئی فہیم ممتاز کی کاکردگی کو سراہا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر