شبقدر،ڈرگ انسپکٹر کی کارروائی،دکا ن سے غیر ملکی جعلی ادویات برآمد

شبقدر،ڈرگ انسپکٹر کی کارروائی،دکا ن سے غیر ملکی جعلی ادویات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شبقدر (نمائندہ خصوصی)چارسدہ میں پراونشنل ڈرگ کی غیر ملکی و جعلی ادویات کے خلاف کاروائی میں سہرا فروش کے دوکان سے بھاری مقدار میں میں غیر ملکی و جعلی ادویات برآمد۔ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کیلئے ادویات کے سیمپل لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔ چارسدہ میں پروانشنل ڈرگ چارسدہ کے انسپکٹرز حامد خٹک اور روح اللہ جان نے خفیہ اظلاع پر لالی پلازہ میں غیر ملکی و جعلی ادویات کے خلاف کاروائی کے دوران مختلف میڈیکل سٹورز میں کاروائی کرتے وہوئے 6میڈیکل سٹورز سے مختلف اقسام کے ادویات کے سمپل لیکر لیبارٹری منتقل کر دیئے گئے جبکہ اسی دوران خفیہ اطلاع پر ایک کاروائی کے دوران سہرا فروش کے دوکان کی تلاشی لینے پر دوکان سے مھاری مقدار میں غیر ملکی و جعلی ادویات بھی برآمد کر لی گئی۔ ضلع بھر میں غیر ملکی و جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مختلف علاقوں میں پروانشنل ڈرگ چارسدہ کی کاروائیوں میں اب تک بھاری مقدار میں غیر ملکی ادویات برآمد کی جاچکی ہیں۔ اس موقع پر پروانشنل ڈرگ چارسدہ کے انسپکٹرز حامد خٹک اور روح اللہ جان نے بتایا کہ چارسدہ میں غیر ملکی و جعلی ادویات کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ چارسدہ میں کاروائی کے بارے انہوں نے کہا کہ چارسدہ میں غیر ملکی و جعلی ادویات کی موجودگی کے خفیہ اطلاع پر ملزمان نے غیر ملکی ادویات و جعلی ادویات سہرا فروش کے دوکان میں چھپا رکھے تھے جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے سہرا فروش کے دوکان سے بھاری مقدار میں غیر ملکی و جعلی ادویات کو برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مزید کاروائی کیلئے جوڈیشل رپورٹ تیار کی گئی ہیں۔