مہنگائی اور بدامنی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ،انور حیات

مہنگائی اور بدامنی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ،انور حیات

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)جے یوآئی(ف)کے ممبرصوبائی اسمبلی حاجی انورحیات خان نے کہاہے کہ ملک میں جاری بے تحاشہ مہنگائی اوربدامنی حکومت کی غلط پالیسیوں کانتیجہ ہے اُنہوں نے عوام سے اپیل کی کہ موجودہ نااہل حکومت سے نجات دلانے کے لئے جے یوآئی کاساتھ دیں۔ان خیالات کااظہاراُنہو نے گذشتہ روزحلقہ پی کے93 کے مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہاکہ تحریک انصاف حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک نازک دورسے گزررہاہے ملک کی معیشت ڈوب گیااس کے علاوہ ملک سیاسی بحران کابھی شکارہیں ان کی حالات کی ذمہ داروزیراعظم عمران خان ہے اُنہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیاتھاکہ ہمارے پاس مضبوط ٹیم موجودہیں تاہم موجودہ وفاقی کابینہ میں کوئی بھی قابل شخص نہیں ہے سب مشرف اورپیپلزپارٹی کابینہ کے لوگ شامل ہیں اُنہو ں نے کہاکہوزیراعظم عمران کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں مہنگائی نے کمرتوڑدی جس سے متوسط طبقہ بہت زیادہ متاثرہوئے اوریہی لوگ خودکشیوں پرمجبورہیں اس کے علاوہ وزیراعظم نے ملک میں ایک کروڑنوکریاں اورپچاس لاکھ گھروں کی تعمیرکااعلان کیاتھاتاہم اُن کے برعکس اُنہوں نے عوام بے روزگاراوربے گھرکردیاجوکہ اُن کی ناکامی منہ بولتاثبوت ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر