آج صحافت کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں،عزیز اللہ خان

  آج صحافت کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں،عزیز اللہ خان

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)جماعت اسلامی لکی مروت کے ضلعی امیرحاجی عزیزاللہ خا ن نے کہاہے کہ آج کے اس برق رفتار عہد میں، صحافت کی اہمیت و افادیت سے کسی بھی صورت میں انکار نہیں کیا جاسکتا۔ صحافت انسانی اقدار کے تحفظ کی ضامن اورمظلوم و مجبور عوام کے جذبات و احساسات کی ترجمان ہوتی ہے۔ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزمیڈیا سنٹر نورنگ کے نئے دفتر کا افتتاح کے بعدمیڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیااس موقع پرڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس لکی مروت کے صدرولیدخان مروت،چیئرمین حافظ منہاج الدین مروت،جنرل سیکرٹری خلیل حیدر،نائب صدریاسرخان،فنانس سیکرٹری شریف اللہ خان،سینئرصحافی ناصرحسین،ظہیرگلزارمروت،رفیع اللہ اورعبداللہ خان موجودتھے حاجی عزیزاللہ خان نے محلہ گلبازامیں واقع بلال پلازہ کے سیکنڈفلورپرمیڈیاسنٹرکے نئے دفترکاافتتاح کردیااُنہوں نے باقاعدہ فتہ کاٹ کردفترکاافتتاح کیااوردفتر کے قیام پر صحافیوں کو مبارکباد بھی دیں اُنہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دے کر اپنے قلم کے ذریعے ملک و قوم اور دکھی انسانیت کی خدمت کریں اُنہوں نے کہاکہ صحافت ریاست کاچوتھاستون ہے اس سے کوئی انکارکرسکتاہے اُنہوں نے مزیدکہاکہ صحافی برادری ضلع لکی مروت کے عوام کودرپیش مسائل کواعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے میں کوئی کسرنہ چھوڑی جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر