اسلام سے دوری معاشرے میں بے حیائی کاسبب،عبدالقدیر اعوان
ُپشاور (سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ معاشرہ اس وقت اس انحطا ط کا شکار ہے کہ برائی،فحاشی اس قدر پھیل گئی ہے کہ احساس ہی ختم ہو تا جا رہا ہے کہ یہ عریانی ہے یہ فحاشی ہے یا یہ کوئی غلط کام ہے یہ صرف عوام تک نہیں ہے بلکہ ہمارے صاحب اقتدار بھی اپنے اقتدار کے نشے میں ڈوبے ہیں کہ انصاف نام کی چیز کہیں نہیں ہے۔ان خیالات کااظہار امیر عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روزجمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک بات جو کہ غلط العام ہے کہ انسانیت ایک مذہب ہے یاد رکھیں انسانیت کوئی مذہب نہیں ہے بلکہ دین اسلام نے ہی لوگوں کو انسانیت سکھائی جینے کا اور رہن سہن کا سلیقہ سیکھایاانہوں نے کہا کہ انسانیت کوئی مذہب نہیں بلکہ یہ ایک دھوکہ اور فراڈ ہے جس سے ہم سب بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ دین اسلام کے باہر آپ کچھ بھی کرلیں وہ نہ اس دنیا کے لیے اچھا ہوگا اور نہ اس کا کوئی آخرت میں حصہ ہے۔