بونیر پریس کلب کے چیئرمین کی سربراہی میں وفد کی ڈپٹی کمشنر محمد خالد سے ملاقات

بونیر پریس کلب کے چیئرمین کی سربراہی میں وفد کی ڈپٹی کمشنر محمد خالد سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بونیر پریس کلب کے چئیرمین محب الحق کی سربراہی میں پریس کلب کابینہ کے عہدیداروں نے ڈپٹی کمشنر بونیر محمد خالد خان کے ساتھ ملاقات کی۔اور بونیر کے عوام کو درپیش مسائل پر ڈی سی بونیر کے ساتھ گفتگوں کی،اور کہاکہ بونیر میں مختلف محکموں کے سربراہان اور اہلکار عوامی مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہی ہے۔جس کی وجہ سے عوام کے مسائل روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر بونیر محمد خالد خان نے پریس کلب کابینہ کو بتایا کہ عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کی عرض سے ضلع کے ہر تحصیل میں کھلی کچہری منعقد کی جارہی ہے۔اور اس میں عوام کی جانب سے مسائل کی نشاندہی کی جاتی ہے۔جس کو باقاعدہ منٹس کا حصہ بنایا جاتاہے۔اور تمام متعلقہ محکموں سے اسکے بارے میں رپورٹ لی جاتی ہے۔ڈی سی بونیر نے کہا کہ حالیہ ای کھلی کچہری میں جتنے بھی محکموں سے متعلق سوالات کئے گئے ہے۔ان کو جوابات دینے کے لئے تمام محکموں سے رپورٹ طلب کیاگیاہے۔انہوں نے بتایا کہ بونیر ضلع کے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو بتایا گیاہے کہ وہ عوامی مسائل حل کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے۔بونیر میں بہت جلد سپورٹس گالا منعقد کی جارہی ہے۔جس میں مختلف گیمز کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر بونیر نے کہا کہ ہم میڈیا کو ساتھ لیکر چلیں گے۔میڈیا کے عوام کے مسائل کی نشاندہی کرنے میں اپنا بھرپور کردار اداکررہی ہے۔میں بہت جلد بونیر پریس کلب کادورہ کروں گا۔اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات کروں گا۔