تھانہ،محنت کش کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    تھانہ،محنت کش کرنٹ لگنے سے جاں بحق

  



تھانہ (نمائندہ پاکستان) تھانہ کے رہائشی مستری محمد حسین مزدوری کے دوران بجلی کرنٹ لگنے سے جان بحق ہوگیا۔ مرحوم کو آبائی قبرستان تھانہ میں سپرد خاک کردیاگیا۔ محمد حسین پلیستر کے دوران لوہے کے گز پر کام کر ہا تھا کہ ہاتھ اُٹھاکر ذرائع کے مطابق گیارہ ہزار لائن سے ٹکرایا اور حادثہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ علاقہ پلئی خپہ رہائشی چھوٹے چھوٹے بچوں کے باپ 50 سالہ غریب مستری محمد حسین محنت مذدوری کرکے تعمیراتی کام میں مصروف تھا کہ سیمنٹ پلستر کے دوران لوہے کے گز کو انجانے میں آٹھاکر گیارہ ہزار بجلی لائن سے ٹکرایا اور زور دار کرنٹ لگنے سے حادثہ پیش آیا۔ غریب محمد حسین کی آچانک اور حادثاتی موت پر پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ نماز جنازہ میں علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر