علم

علم

  



٭علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔۔۔۔۔۔(رسول اللہ ؐ)

٭اللہ نے علم قلم سے سکھایا۔(قرآن مجید)

٭اے رب میرے علم میں اضافہ فرما۔(قرآن مجید)

٭پیدائش سے موت تک علم حاصل کرتے رہو۔(رسول اللہؐ)

٭علم حاصل کرو چاہے تمہیں چین تک جانا پڑے۔۔(رسول اللہؐ)

٭جو شخص علم حاصل کرنے کیلئے نکلا وہ واپسی تک اللہ کے راہ میں ہوتا ہے۔۔۔۔(رسول اللہؐ)

٭جو شخص طلب علم کے دوران مرگیا وہ شہید ہے۔(رسول اللہؐ)

٭علم جہانِ دنیا کی جان ہے۔۔(مولانا رومؒ)

٭علم وہی ہے جو تمہیں اللہ تک پہنچائے ورنہ تو وہ حجاب(پردہ) ہے۔۔(حضرت سلطان باہوؒ)

٭علم دل کیلئے باعث زندگی ہے۔۔(حضرت سلطان باہو ؒ)

٭علم کے ساتھ خوف خدا بھی ہو تو وہ تجھے فائدہ دیگا ورنہ نقصان۔۔۔۔۔۔۔۔۔(ابن عطاءؒ)

٭ہم اللہ تعالیٰ کی اس تقسیم پر خوش ہیں کہ ہمیں علم ملا اور جاہلوں کو دولت،مال تو عنقریب فنا ہوجائے گا اور علم لازوال ہے(حضرت علی ؓ)

٭علم کے ساتھ کامیابی حاصل کرو،صفحہ ہستی پر ہمیشہ تمھارا نام رہے گا۔لوگ مرتے ہیں اہل علم نہیں مرتے۔(حضرت علی ؓ)

٭حکمت مؤمن کی گمشدہ متاع ہے جہاں ملے اسے اپنا ہی مال سمجھو۔کہ حکمت ایک گمشدہ مال سمجھو۔۔جہاں پاؤ اپنا اسے مال سمجھو(حالیؒ)

مزید : ایڈیشن 1