میں بھی اِک فوجی بنوں گا

میں بھی اِک فوجی بنوں گا

  



(شاہد حسین)

میں بھی اِک فوجی بنوں گا

قوم کی خدمت خوب کروں گا

رُتبہ شہادت کا پانے کو

موت سے بھی ہرگز نہ ڈروں گا

نعرہ لگا کر اللہ اکبر

ہر مشکل میں آگے بڑھوں گا

عہد کروں گا اِس دھرتی سے

اس کے لئے ہنس کے میں مرونگا

میدانِ جنگ میں سب سے آگے

ہو کے سر بکفن میں چلوں گا

ملک و قوم کی خاطر شاہدؔ

امن کے دُشمن سے میں لڑوں گا

مزید : ایڈیشن 1