نہ مُشکل سے گھبراؤ بچو!

نہ مُشکل سے گھبراؤ بچو!

  



(شاہد حسین)

نہ مُشکل سے گھبراؤ بچو!

طوفاں سے ٹکراؤ بچو!

مشکل ہے کچھ دیر کو آتی

پھر وہ گھڑی بھی ہے ٹل جاتی

مشکل سے بھڑ جاؤ بچو!

طوفان سے ٹکراؤ بچو!

رات اندھیری جگنو دیکھو

رستہ دکھائے بھٹکے ہوؤں کو

جگنو سا بن جاؤ بچو!

طوفاں سے ٹکراؤ بچو!

ہمتِ مرداں تو مدد خدا کی

طاقت سب کو اُس نے عطا کی

طاقت کو آزماؤ بچو!

طوفاں سے ٹکراؤ بچو!

رب کے سِوا نہیں ڈرنا ہے اب

ہر میداں سر کرنا ہے اب

پرچِم توحید لہراؤ بچو!

طوفاں سے ٹکراؤ بچو!

مزید : ایڈیشن 1