7ماہ میں سیمنٹ کی کھپت 7فیصد اضافے سے 29ملین ٹن ہو گئی

7ماہ میں سیمنٹ کی کھپت 7فیصد اضافے سے 29ملین ٹن ہو گئی

  



لاہور(این این آئی)جنوری میں پاکستان سے سیمنٹ کی برآمدات میں 39.49فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مقامی کھپت میں بھی5.95فیصد اضافہ ہوا۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسویسی ایشن کے ترجمان کے مطابق سیمنٹ کی مقامی کھپت 5.95 فیصد اضافے سے جنوری 2020 میں 3.265 ملین ٹن رہی جو جنوری 2019 میں 3.082 ملین ٹن تھی۔ سیمنٹ برآمدات میں 39.49 فیصد اضافہ ہوا جو جنوری 2019 میں 0.579 ملین ٹن سے بڑھ کر جنوری 2020 میں 0.808 ملین ٹن ہو گئیں۔ترجمان کے مطابق سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.074 ملین ٹن رہی جو 11.26 فیصد اضافے کے ساتھ ہے جو گزشتہ برس اسی مدت کے لیے 3.662 ملین ٹن تھی۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں سیمنٹ کی کھپت 7.15 فیصد اضافے سے 28.824 ملین ٹن ہو گئی جو گزشتہ برس 26.9 ملین ٹن تھی۔ترجمان کے مطابق مقامی کھپت میں 3.86 فیصد اضافہ ہوا جو 23.638 ملین ٹن ہوگئی جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے لیے یہ 22.759 ملین ٹن تھی۔ برآمدات میں اضافہ 25.23 فیصد ہوا اور یہ 5.186 ملین ٹن ہوگئیں جو گزشتہ سال 4.141 ملین ٹن تھیں۔

مزید : کامرس