ہوواے وائے 6ایس فروخت کے لیے پیش کردیا گیا

    ہوواے وائے 6ایس فروخت کے لیے پیش کردیا گیا

  



لاہور(پ ر)پری آرڈرز کی زبردست کامیابی کے بعدHUAWEI Y6s اب پورے پاکستان میں فروخت کے لیے دستیاب ہے اور اس کی قیمت صرف 20,899/- روپے ہے۔صارفین کی جانب سے غیر معمولی رد عمل کے باٰعثHUAWEI Y6s کااسٹاک ایک ہفتے سے بھی کم مدت میں ختم ہو گیا۔ اس مرتبہ، پری آرڈرزکے موقع پر ہواوے نے اپنے بجٹ Yسیریز کی تبدیل شدہ ڈیوائس کے لیے کسٹمرز کو ڈبل ڈپازٹ آفر دی تھی جسے صارفین کی جانب سے غیرمعمولی پذیرائی ملی۔ اس موقع پر ہواوے پاکستان کے کنٹری مینیجر، اسکاٹ ہوانگ (Scott Huang)نے کہا،”عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کی پیش رفت میں رہنما کا کردار ادا کرنے والی ایک جدت پسند انٹرپرائز کے طور پرہواوے، مارکیٹ میں،صارفین کی تمام اقسام کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ ایسے صارفین جو پری بکنگ کے موقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکے تھے، اب HUAWEI Y6s کسی بھی مجاز ڈیلر سے خرید سکتے ہیں اور اس کی زبردست کارکردگی اور اعتماد کا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔

‘ پاور سے بھر پورHUAWEI Y6s میں زبردست 2.3GHz کا Octra-core پروسیسراور اُسی کے ساتھ EMUI 9.1 نصب ہے جبکہ اس کے انٹیلی جنٹ سولوشنز اِسے استعمال میں انتہائی آسان بناتے ہیں اور آپ کو مختلف فنکشنز کے درمیان سہولت سے نیوی گیٹ کرسکتے ہیں۔فون میں یہ ذہانت بھی موجود ہے کہ وہ آپ کے اشاروں کو سمجھ سکے مثلاً آپ تین انگلیوں کی مدد سے اسکرین کو سوئپ کر کے اسکرین شاٹ لے سکتے ہیں۔اسمارٹ فونز کی اس قسم میں اسٹینڈرڈ 2GB RAM موجود ہے جس کی باعث HUAWEI Y6s ایک عام اسمارٹ فون کے مقابلے میں RAM 32GB جیسی کارکردگی دکھاتا ہے۔ یہ اپنے استعمال کرنے والوں کو فی الحقیقت کسی تاخیر کے بغیر ملٹی ٹاسکنگ کے قابل بناتا ہے۔ایکسڈینڈایبل ریڈ -اونلی فائل سسٹم (EROFS) کے ذریعے ہواوے فوٹوز، ویڈیوز، فائلز اور ایپس کے لیے اضافی جگہ فراہم کرتا ہے جس کے لیے 64GB میموری دستیاب ہے اور اسے SD Card کی مدد سے512GB تک بڑھایا جا سکتا ہے۔اس ڈیوائس میں 3,020mAhکی بیٹری آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیاد پر پاور-سیونگ سولوشنز کے ساتھ موجود ہے۔اس ڈیوائس میں فوٹو گرافی کا شعبہ بھی فیچرز سے بھرپور ہے جس میں 13MP کا ریئر کیمرا اور1.8 f/اپرچر تاریک ترین ماحول میں بھی واضح تصاویر بناتا ہے۔فرنٹ پر، اس ڈیوائس میں 8MP کا کیمرا موجود ہے جس کے ساتھ لائٹ سینسر اور پراکسمیٹی سینسر بھی موجود ہے جو قابل دید سیلفیز بناتا ہے۔اس کے علاوہ، 6.09 انچ کا DewDrop ڈسپلے اور زیادہ سے زیادہ bezel-less اسکرین مسحور کن تجربہ فراہم کرتی ہے اور اس کا جدید حیران کن HD فیچر TÜV Rheinlandسرٹیفائیڈ Eye-Comfort Modeکے ساتھ ڈیوائس کے زیادہ دیر تک استعمال کو آسان بناتا ہے۔آخری بات یہ کہ اس فون میں آپ کے ڈیٹا کا تحفظ بھی موجود ہے جسے فنگر پرنٹ سینسر کے ذریعے یقینی بنایا گیا ہے۔میوزک کے شائقین کے لیے ہواوے کا SuperSound 11V کے اسمارٹ –پاور ایمپلی فائر کے ذریعے، بلند والیوم پر بھی زیادہ واضح آواز فراہم کرتا ہے جبکہ ساؤنڈ ایفیکٹ ایلگوردھم اور ہواوے کا 5.0 Histen جس کے ساتھ 5.1 اسٹیریو سراونڈ ساؤنڈ تھیٹر کی مانند ایفیکٹس کے لیے مسحور کن تجربہ فراہم کرتا ہے۔ HUAWEI Y6s Orchid Blue اور Starry Blackجیسے زبردست رنگوں میں دستیاب ہے۔ صارفین یہ ڈیوائس اب 20,899/- روپے تمام مجاز ڈیلرز سے خرید سکتے ہیں جو ملک بھر میں موجود ہیں۔

مزید : کامرس