سرمایہ کاروں کے حقو ق کا تحفظ اولین ترجیح ہے،وزیرزراعت پنجاب

    سرمایہ کاروں کے حقو ق کا تحفظ اولین ترجیح ہے،وزیرزراعت پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر) تمام اسٹیک ہولڈرز کے حقوق کا تحفظ اولیّن ترجیح ہے۔باہمی مشاورت سے منڈیوں کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے گی۔آئندہ کمیشن وزن پر2روپے فی کوانٹم کی بجائے0.6فیصد مقرر کیا جائے تاکہ آڑھتیوں اور چھوٹے طبقے کیلئے آسانی پیدا کی جا سکے یہ بات وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے زراعت ہاؤس لاہور میں زرعی منڈیوں کے نظام کی اصلاحات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں چئیرمین پامرا نوید انور بھنڈر،ڈائریکٹر جنرل پامرا حافظ شوکت،ڈائریکٹر(ای اینڈ ایم) لیاقت علی رضا،چیف ایڈوائزر میڈیا برائے وزیر زراعت پنجاب شاہد قادر سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں رانا ایوب اسلم منج جنرل سیکرٹری انجمن تاجران فیصل آباد،حاجی لیاقت علی وائس پریذیڈنٹ منڈی اوکاڑہ،چوہدری راشد سعیدفنانس سیکرٹری فروٹ منڈی راوی روڈ لاہور سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے مزید کہا کہ پامرا ایکٹ کے نافذ العمل ہونے کے بعدزرعی منڈیوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے جس سے تمام اسٹیک ہولڈرز مستفید ہوں گے۔ لکھوڈیرہ میں 5 ارب روپے کی خطیر رقم سے براعظم ایشیاء کی ماڈل منڈی کی تعمیر کاکام جاری ہے جس میں جدید مشینری کی مدد سے پراسیسنگ کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ اس ماڈل منڈی میں مال سلیکشن کا کام جدیدسکینرز کی مدد سے کیا جائے گا اور یہ منڈی کسانوں کیلئے ایک بہتر ین منڈی ثابت ہوگی۔اس کے علاوہ صوبہ بھر میں ماڈل منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے معیاری انتظامات مکمل انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ان منڈیوں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جارہی ہے اور ناجائز تجاوزات سے پاک رکھنے کے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں اسکے علاوہ ان ماڈل منڈیوں میں مارکیٹ فیس کا شیڈول،کمیشن اور روزانہ کے نرخ واضح جگہوں پر آویزاں کئے گئے ہیں۔نئے نظام میں شفافیت کو لازم بنایا گیا ہے اور روزانہ کے آکشن کی بنیاد پر نرخ وضع کئے جارہے ہیں۔

مزید :

کامرس -