پنجاب حکومت اور جائیکاکے درمیان باہمی تعاون پر اتفاق
لاہور(پ ر)پنجاب حکومت اور جاپان انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی جائیکاکے درمیان باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے۔یہ تقریب محکمہ پلاننگ اور ڈویلپمنٹ کے دفتر میں منعقد ہوئی اس کے نتیجے میں جائیکاپنجاب حکومت کے تمام واسا کی استعدادکار بڑھانے میں تعاون کرے گا جس کی بدولت ان کی محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے گی۔ اس سمجھوتے کے تحت اربن یونٹ کے زیرانتظام چلنے والی الجزاری اکیڈمی تمام تر واسا کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے جایئکا کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ الجزاری اکیڈ می و اسا کے ماہرین کے لیے ٹرینگ کورس،دورانہ ملازمت ٹرینگ،موجودہ نظام کی خامیوں کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے تجاویز بھی دے گی۔ اس سمجھوتے میں اربن یونٹ کلیدی کردار ادا کرے گا۔ پنجاب حکومت کی طرف سے سی ای اواربن یونٹ خالد شیردل، ایم ڈی واسا سعیدزاہد عزیزاور سپیشل سیکرٹری ہاوئسنگ شفیق احمد جب کہ جائیکا کی طرف سے ایواسے ماکوٹو اوراومورایوشیکی نے دستحظ کیے۔ اربن یونٹ کے سی او او عابد حسینی، اظہر علی، میمونہ ارسلان بھٹی،آصف اقبال اور واسا کے ماہرین بھی موجود تھے۔واسا کی کارکردگی بہتر ہونے سے نہ صرف واسا کے ملازمین کی کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا بلکہ صوبے کی معاشرتی،اقتصادی اور معاشرتی حالت میں بھی نمایاں فرق دیکھنے کو ملے گا۔