ڈیپارٹمینٹل سٹورز میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد

ڈیپارٹمینٹل سٹورز میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد

  



لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے ڈیپارٹمینٹل سٹورز کواشیاخورد ونوش شاپنگ بیگ میں ڈال کردینے پر پابندی عائد کردی۔مسٹرجسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق کی درخواست پر مذکورہ بالاحکم جاری کیا ہے،فاضل جج نے مزیدحکم دیا ہے کہ تمام ڈیپارٹمینٹل اسٹورز شاپنگ بیگ کا استعمال نہ کریں،شاپنگ بیگ کے استعمال سے آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے،فاضل جج نے 15روز میں حکومت سے عمل درآمد رپورٹ بھی طلب کرلی ہے، درخواست گزار سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ کا موقف ہے کہ پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ سے وعدے کے باوجود بھی پلاسٹک بیگ کی بندش کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کئے،پولیتھین بیگ پر پابندی کا حکم جاری کیا جائے اورحکومت کو اس حوالے سے قانون سازی کا بھی پابند بنایا جائے۔

پلاس

مزید : صفحہ آخر