پنجاب کی سڑکوں پر سائن بورڈ آوایزاں کرنے کی آئینی درخواست سماعت کیلئے منظور

پنجاب کی سڑکوں پر سائن بورڈ آوایزاں کرنے کی آئینی درخواست سماعت کیلئے منظور

  



لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی سڑکوں پر سائن بورڈ لگانے کے لئے دائر آئینی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور لوکل گورنمنٹ سے جواب طلب کرلیاہے،چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے دوران سماعتایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے استفسار کیا کہ اس حوالے سے کیا انتظامات کئے گئے ہیں؟حکومت عام آدمی کی گوگل نقشے سمیت دیگر جدید ٹیکنیکس سے آگاہی کے لئے کیا اقدامات کررہی ہے؟ماضی میں تمام سڑکوں پر نشانات اور شہروں اور علاقوں کے نام لکھے جاتے تھے، سڑکوں پر نشانات کی مرمت اور درستی بھی نہیں کی جا رہی،چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیا سڑکوں پر اشاروں، نشانات، علاقے کے سائن بورڈ کے بارے آگاہی کے لئے اقدامات کرے، یہ آئینی درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

سائن بورڈ

مزید : صفحہ آخر