سڑکوں،فٹ پاتھ کیلئے غیر معیاری میٹریل کا ستعمال،عدالت نے جواب طلب کر لیا

سڑکوں،فٹ پاتھ کیلئے غیر معیاری میٹریل کا ستعمال،عدالت نے جواب طلب کر لیا

  



لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے غیر معیاری میٹریل سے سڑکوں اورفٹ پاتھوں کی تعمیر کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت متعلقہ محکموں سے جواب طلب کرلیاہے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ عام شہریوں کی عزت اور تکریم اور بہترین نقل و حمل کے ذرائع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی طرف سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ کوالٹی کنٹرول ادارہ کی عدم توجہی کی وجہ سے سڑکوں کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل استعمال کیا جاتا ہے، غیر معیاری میٹریل سے تیار کی گئی سڑکیں اور فٹ پاتھ جلد ٹوٹ جاتی ہیں، غیر معیاری میٹریل سے تیار سڑکوں پر گڑھے پڑ جاتے ہیں، سڑکوں پر گڑھوں کی وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے ہیں۔ تعمیر اور مرمت کا حکم دیاجائے۔

فٹ پاتھ

مزید : صفحہ آخر