ماتحت عدلیہ میں زیر التواء سول اپیلوں کی تفصیلات طلب

ماتحت عدلیہ میں زیر التواء سول اپیلوں کی تفصیلات طلب

  



لاہور(نامہ نگار)لاء اینڈ جسٹس کمیشن پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ سے زیر التواء سول اپیلوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے بھی پنجاب کے تمام اضلاع کے سیشن ججوں کو تفصیلات فراہمی پرفارما سمیت مراسلہ بھجوا دیاہے،مراسلہ میں کہاگیاہے کہ لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتو ں میں 2000 ء سے پہلے کی زیر التواء سول اپیلوں کی تفصیلات بتائی جائیں، 2001ء سے 2019ء تک دائر کی گئی سول اپیلوں کی تعداد بھی بتائی جائے، مراسلہ میں مزید کہاگیاہے کہ لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ میں 3 سال سے لے کر20سال سے زیر التواء سول اپیلوں کی تفیصلات بھی بھجوائی جائیں،مراسلے میں تمام مطلوبہ تفصیلات 9 فروری تک لاہور ہائیکورٹ کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ماتحت

مزید : صفحہ آخر