سپرنٹنڈنٹ انجینئر کوترقی نہ دینے پر چیف سیکرٹری، سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس کو نوٹس جاری

سپرنٹنڈنٹ انجینئر کوترقی نہ دینے پر چیف سیکرٹری، سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ انجینئر عبدالخالق کو 20ویں گریڈ میں ترقی نہ دینے پر چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری کمیونی کیشن اینڈ ورکس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔جسٹس محمد امیر بھٹی نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار کمیونی کیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر عبدالخالق نے گریڈ 20 میں ترقی کے لئے دائر درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ محکمہ نے امتیازی سلوک کرتے ہوئے 2016ء جونیئر آفیسر کو ترقی دے دی، 11 جون کو ڈیپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی نے درخواست گزار کو ترقی دینے کی بجائے جونئیر وسیم طارق کو ترقی دے دی،ڈیپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی نے درخواست گزار کو ترقی نہ دینے کی وجوہات بھی بیان نہیں کیں۔
ترقی کیس

مزید :

صفحہ آخر -