ای سی ایل، درخواست گزارسابق چیئرمین کو نام نکلوانے کیلئے متعلقہ دستاویزات لگانے کی مہلت

ای سی ایل، درخواست گزارسابق چیئرمین کو نام نکلوانے کیلئے متعلقہ دستاویزات ...

  



لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین نے نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے دائر درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کو درخواست کے ساتھ متعلقہ دستاویزات لگانے کی مہلت دے دی۔مسٹرجسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے آصف اختر ہاشمی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ ایف آئی اے اور احتساب عدالتوں میں مختلف مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے، وفاقی حکومت نے بلاجواز نام ای سی ایل میں شامل کر رکھا ہے۔

ای سی ایل

مزید : صفحہ آخر