جان بچانے والی سستی ادویات کی فراہمی کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر

جان بچانے والی سستی ادویات کی فراہمی کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگار)عوام کو سستے داموں جان بچانے والی ادویات فراہمی کے لئے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے،یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ جان بچانے والی ادویات مہنگے داموں میڈیکل سٹورز پر فروخت کی جارہی ہیں، مہنگی ادویات کی وجہ سے غریب عوام اپنا علاج کرانے سے قاصر ہیں، سستی ادویات کی فراہمی اور مفت علاج عوام کا بنیادی حق ہے، حکومت کو جان بچانے والی ادویات عوام کو سستے داموں فراہم کرنے کا حکم دیاجائے۔

سستی ادیات

مزید : صفحہ آخر