حکومت پانی کو بچانے کیلئے جوڈیشل واٹر کمیشن کی سفارشات پر عمل کرے،جسٹس شاہد کریم

  حکومت پانی کو بچانے کیلئے جوڈیشل واٹر کمیشن کی سفارشات پر عمل کرے،جسٹس ...

  



لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے صاف پانی کو محفوظ بنانے کے معاملہ پرچیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے حکم دیاہے کہ حکومت پانی کو بچانے کے لئے واٹر کمیشن کی سفارشات پر عمل کرے،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو واٹر کمیشن کے فوکل پرسن سید کمال حیدر نے عدالت میں رپورٹ پیش کی،رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ 186مساجد میں وضو کا پانی محفوظ کرنے کے لئے ٹینک نصب کردئیے گئے ہیں،روازنہ لاکھو ں گیلن صاف پانی کو بچایا جارہا ہے،سندر انڈسٹری میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جارہے ہیں،جس فیکٹری میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی ضرورت ہو گی وہاں لگایاجائے گا،فاضل جج نے تمام محکموں کو واٹر کمیشن کی بھرپور معاونت کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 15روز تک ملتوی کردی۔

واٹر کمیشن

مزید : صفحہ آخر