سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کو 95ارب 86کروڑ روپے کا نقصان

  سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کو 95ارب 86کروڑ روپے کا نقصان

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو شدید مندی ریکارڈ کی گئی جسکے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید580پوائنٹس کی کمی سے 40143پوائنٹس کی سطح پرآگیا جبکہ 81فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو95ارب86کروڑ31لاکھ وپے کا نقصان اٹھانا پڑاتاہم کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 51.43فی صدزائد رہا۔جبکہ صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 450روپے کی کمی سے90250روپے ہوگئیاور انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں 8پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.52روپے اور قیمت فروخت154.62روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.30روپے اور قیمت فروخت 154.60روپے مستحکم رہی۔

سٹاک ایکسچینج

مزید : صفحہ آخر