ایف آئی اے میں بھرتیوں کی اجازت، نوٹیفیکیشن جاری

  ایف آئی اے میں بھرتیوں کی اجازت، نوٹیفیکیشن جاری

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو فعال بنانے کیلئے 1257 نئی آسامیوں پر بھرتی کی اجازت دیتے ہوئے اس کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے سربراہ واجد ضیا ء کو اس سلسلے میں گرین سگنل دیدیا گیا ہے۔ خیال رہے حکومت نے 2013ء میں وفاقی ایجنسی میں بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی۔ایف ائی اے نے گزشتہ ماہ 22 جنوری کو بھر تیوں پر پابندی کے حکم نامہ میں نرمی کیلئے خط لکھا تھا۔ آسامیوں میں ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور 7 ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ جن آسامیوں پر بھرتیاں کھولی گئی ہیں ان میں 97 انسپکٹر، 121 سب انسپکٹر، 252 ایایس آئی، 159 ہیڈ کانسٹیبل اور 373 کانسٹیبل شامل ہیں۔وزارت خزانہ نے بھرتیوں کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ بھرتیوں کا تمام عمل بجٹ سے قبل کیا جائیگا۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ان آسامیوں کیلئے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

ایف آئی اے بھرتیاں

مزید : صفحہ آخر