امریکی ماہرین کی جانب سے اے ایس ایف افسران کی فنی تربیت
کراچی(این این آئی)پاکستان کے قانون لاگو کرنے والے اداروں کو مضبوط بنانے کے عزم کے تحت امریکی حکومت نے ایئرپورٹ سکیورٹی فورس(اے ایس ایف) کے افسران کیلئے فنی تربیت کا انعقاد کیا،جس کی اختتامی تقریب میں امریکی قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین اوراے ایس ایف کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر زبیر احمد نے شرکت کی۔ اس سلسلے میں جہازوں کے ماہرین نے خصوصی طور پر اے ایس ایف اکیڈمی کراچی میں سیکیورٹی کمیرا آپریشنز اور ہوائی جہاز میں مشکوک اشیاء کا سراغ لگانے جیسی موضوعات پر تربیت دی۔قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین نے تربیت مکمل کرنے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کو فخر ہے کہ اس جیسی تربیتوں کے ذریعے اے ایس ایف افسران کی پاکستان کے ہوائی اڈے محفوظ بنانے کی کوششوں میں مدد فراہم کررہی ہے۔
فنی تربیت