ایئر چیف مارشل مجاہد انور کی کولمبو میں وزیر اعظم راجا پکسا سے ملاقات

  ایئر چیف مارشل مجاہد انور کی کولمبو میں وزیر اعظم راجا پکسا سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے دورہ سری لنکا کے دور ان سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجاپکسا سے ملاقات کی جس میں سری لنکن وزیر اعظم نے سری لنکا کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے تکنیکی تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کے شعبوں میں مکمل مدد اورتعاون کا یقین دلایا۔ قبل ازیں، ائیر چیف نے سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر ائیر مارشل سْمنگلا دیاس سے بھی ملاقات کی۔ائیر چیف نے اپنے ہم منصب کو ایوی ایشن کے مختلف شعبوں میں تربیت اور مکمل تعاون کی پیشکش کی۔
ایئر چیف

مزید :

صفحہ آخر -